مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے بتایا ہے کہ لبنان کی حزب اللہ نے صیہونی رجیم کی حالیہ دہشت گردانہ کارروائیوں کے جواب میں آج صبح متعدد مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں پر زبردست میزائل حملے کئے۔
اس حملے میں حزب اللہ کے مجایدین کا ایک اہم ہدف صیہونی حکومت کا ہوئی اڈہ "رمات ڈیوڈ" تھا۔
حزب اللہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ "غزہ کے عوام اور اس کی بہادر مزاحمت کی حمایت اور لبنان پر قابض حکومت کے حملوں کے جواب میں، رمات ڈیوڈ ایئر بیس کو درجنوں فادی 1 اور فادی 2 میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔
اس اہم اڈے پر حزب اللہ کا میزائل حملہ اور حکومت کی طرف سے سخت حفاظتی انتظامات اس نقطہ نظر سے اہم ہیں کہ اس سال جون میں حزب اللہ لبنان نے آگاہ کیا تھا کہ حزب اللہ کا "ہدہد" جاسوسی ڈرون اس رجیم کی کئی دفاعی شیلڈز سے گزر کر ائیرگرافی میں کامیاب ہو گیا اور اہم اور حساس تنصیبات اور اڈوں بشمول رامات ڈیوڈ ایئر بیس کی تصویر کشی کے بعد بحفاظت لبنان واپس لوٹا، المیادین چینل نے مذکورہ ڈرون کی اس کارروائی کے بارے میں ایک رپورٹ شائع کی ہے جس کی تفصیل ذیل میں آرہی ہے۔
ہد ہد ڈرون نے حزب اللہ کے میزائلوں کے لئے اسرائیلی بیس کی معلومات کیسے ظاہر کیں؟
حال ہی میں، مقبوضہ علاقوں کی فضا میں آپریشن کے دوران، حزب اللہ کے جاسوسی ڈرون ہدہد نے پہلی بار صیہونی رجیم کے فضائی دفاعی اڈے کی تصاویر ریکارڈ کیں۔ حزب اللہ نے صیہونی حکومت کے رمات ڈیوڈ فوجی اڈے پر آپریشن سے متعلق تصاویر کا ایک ویڈیو کلپ شائع کیا تھا۔ مقبوضہ فلسطین کی فضائی حدود میں اڑان بھرتے ہوئے ہدہد نے گھنٹوں ائیر گرافی کی اور اس اہم فضائی اڈے کی تصاویر لیتے ہوئے بحفاظت واپس لبنان پہنچ گیا۔
دستیاب تصاویر کے مطابق اس اڈے میں فوجی ہیلی کاپٹر، ٹرانسپورٹ اور ریسکیو ہیلی کاپٹرز کے علاوہ سمندری جاسوسی اور سائبر اور الیکٹرانک جنگ سے متعلق ہائی ٹیکنالوجی موجود ہے، جسے حزب اللہ کے حالیہ میزائل آپریشن میں نشانہ بنایا گیا تھا۔
فوجی ماہرین نے اس وقت کہا تھا کہ جعلی صیہونی حکومت کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ اس حکومت کے محفوظ ترین فوجی اڈے کی فضائی تصاویر ریکارڈ کرکے نشر کی گئیں۔
اس رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کا ہدہد صیہونی حکومت کے ریڈار سسٹمز اور ان کے سرولینس نظام کو چکمہ دینے میں کامیاب ہوا اور ریکارڈ شدہ تصاویر کے ساتھ بحفاظت واپس اپنے اڈے پر پہنچ گیا۔
صیہونی حکومت کے میڈیا ذرائع نے لبنان کی حزب اللہ کی طرف سے ان ویڈیوز کو منتشر کرنے کو انتہائی تشویشناک قرار دیا تھا، حالیہ واقعات میں اس حساس اڈے کو نشانہ بنائے جانے پر صیہونی میڈیا اور فوجی حلقوں میں کھلبلی مچ گئی ہے۔
آپ کا تبصرہ